لیسکو انسداد بجلی چوری مہم جاری، مزید 10 ملزمان گرفتار

174
LESCO

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 275 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 274 بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 147 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 10افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 4 زرعی اور 260 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 300684 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 11867424 روپے ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈیٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ گجر پورہ کے علاقے میں کنکشن کو 2006050 روپے اور فیکٹری ایریا کے علاقے میں کنکشن کو 300000 کی رقم چارج کی گئی ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 102 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 36993 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 36601 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 35138 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر16132 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 58059472 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2263140564 ہے۔واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔