لیسکو انسداد بجلی چوری مہم جاری ،25ملزمان گرفتار کر لئے،ترجمان

136

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

لیسکوترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں428کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے209درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ25ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں12کمرشل،4زرعی اور412ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو375770 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت14596007 روپے ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔الہ آباد کے علاقے میں کنکشن کو2000000روپے،شاہدرہ کے علاقہ میں کنکشن کو200000روپے،مانگا منڈی کیعلاقے میں کنکشن کو185600روپے اورننکانہ کے علاقے صدرمیں ایک کنکشن کو184826روپے چارج کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 136 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک17312ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر46801ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 46347 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے43889درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک67337200 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2617421158 روپےہے۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔