لیسکو باٹا پور سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن،11 بجلی چور پکڑے گئے،ترجمان

108

لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔اس سلسلے میں پیر کے روز ایس ڈی او باٹا پور محمد احسن امیر نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مناواں اور رام پورہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن 11 بجلی چوروں کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ایس ڈی او باٹا پور محمد احسن امیر کے مطابق بجلی چورلیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او باٹا پور محمد احسن امیر نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنکشنز منقطع کروائے اور تاریں قبضہ میں لیں۔ملزمان کیخلاف ایف آئی آرکی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہیں۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو32370 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔