لاہور۔4جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 432ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے112 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 21کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14کمرشل، 5زرعی اور413 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ4 ہزار9و 74یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 99لاکھ1 ہزار 4 سو 16 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔
انسداد بجلی چوری مہم کو279روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل99 ہزار7سو85ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،87 ہزار7 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار1سو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ22لاکھ57ہزار4 سو 77یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب4کروڑ13لاکھ50 ہزار9سو48 روپے ہے۔