لیسکو بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران 21ملزمان گرفتار

209

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 455ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے135 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 21کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 8کمرشل، 13زرعی اور434ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ6 ہزار7 سو20یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ 42لاکھ14ہزار 5 سو 96 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔انسداد بجلی چوری مہم کو286روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 1 لاکھ2 ہزار404ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،88ہزار 202 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار230ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ46لاکھ30ہزار163یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب11کروڑ76لاکھ89 ہزار269 روپے ہے۔