لیسکو بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران20ملزمان گرفتار

134
LESCO

لاہور۔2اگست (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 347ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے102 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ24کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل،5زرعی اور329 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ78ہزار85 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت99لاکھ89 ہزار38 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو307روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ10ہزار778ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،93ہزار448 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر35 ہزار11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ31لاکھ 61 ہزار744 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب41کروڑ5لاکھ85ہزار471روپے ہے۔