23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو بجلی چوری مہم ، 83 روز میں15230 ملزمان کو گرفتار

لیسکو بجلی چوری مہم ، 83 روز میں15230 ملزمان کو گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ 83 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 31750 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں 2 ارب گیارہ کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

بجلی چوری میں ملوث31ہزار372 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،30 ہزار 365ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 15 ہزار 230ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 5کروڑ 33 لاکھ 72ہزار 718یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2ارب11کروڑ14لاکھ 9ہزار 421 ہے۔بجلی چوروں کےخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔

- Advertisement -

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ سرائے مغل کے علاقے میں کنکشن کو 5ہزار510یونٹس (350000) روپے، کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں کنکشن کو3900 یونٹس (300000)روپے، فیکٹری ایریا کے علاقے میں کنکشن کو 4000 یونٹس 250000 روپے اور شیخوپورہ روڈ کے علاقے میں کنکشن کو 250000 کی رقم چارج کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 323 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 323 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 178 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 24 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 4 زرعی، 10 کمرشل، 3 انڈسٹریل اور 306 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 372579یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 14840979 روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔

آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں