لاہور ۔4اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے حکام نے انارکلی سب ڈویژن کے علاقے میں چھاپہ مار کر بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی۔ترجمان کے مطابق مال روڈپر واقع ماسٹر بریانی کی انتظامیہ بوگس میٹرلگا کر لاکھوں روپے کی بجلی چوری کر رہی تھی۔
لیسکو حکام نے بوگس میٹر قبضے میں لے کر ماسٹر بریانی کی انتظامیہ کو 10لاکھ روپے ڈٹیکشن بل چارج کردیا۔ حکام کی جانب سے تمام جرمانہ وصول بھی کرلیا گیا ، ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔