لاہور۔3جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ریجن بھر کے لیسکو دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔ کچہریوں میں مختلف نوعیت کی 1243شکایات موصول ہوئیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق حکام نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کردیا۔ کھلی کچہریوں کے دوران اوور بلنگ کی 8، خراب میٹرز سے متعلق1
، بجلی بندش کی 452، ٹرانسفارمرزخراب ہونے کی 10، نئے کنکشن سے متعلق56جبکہ 699دیگر نوعیت کی شکایات موصول ہوئیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ صارفین کے مسائل کا فوری حل ہماری پہلی ترجیح ہے، کھلی کچہریوں میں موصول ہونیوالی شکایات کا سو فیصد حل خوش آئند بات ہے، امید ہے کہ پوری ٹیم آئندہ بھی اسی مستعدی سے کام کرے گی۔