لاہور۔7نومبر (اے پی پی):لاہور ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واہگہ حماد طاہر کی سربراہی میں لیسکو ٹیم نے نت گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا، دوران آپریشن پلاسٹک کے بیگ بنانیوالی فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی،
ملزمان لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان نے کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کر کے قومی خزانے کو 70 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تھانہ مناواں منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔