لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 77روز میں 13304بجلی چور گرفتار کئے گئے،ترجمان

103
LESCO

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی ( لیسکو)کے انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران 77 روز میں 30000ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 13304ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور 29630کنکشنز کیخلاف مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دی گئیں جن میں سے28596درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور بجلی چوروں کو اب تک 52428648یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2101562523روپے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ راوی ریان کے علاقے میں کنکشن کو2960یونٹس چوری کرنے پر 216800روپے،یوسف پارک شاہدرہ کے علاقہ میں کنکشن کو2500یونٹس چوری کرنے پر 200000روپے،ایمپریس پارک گڑھی شاہو کے علاقے میں کنکشن کو5076یونٹس چوری کرنے پر200000روپے اورگوالمنڈی کے علاقے میں ایک کنکشن کو200000کی رقم چارج کی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید 371کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے227درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں اور20ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے

Regional news

، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 زرعی14کمرشل1انڈسٹریل اور 355ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو440583یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت17773174روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذات خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔