لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف اٹھارویں روز کل 462کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، 21 ملزمان گرفتار،ترجمان

137
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کےخلاف اٹھارویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں کل 462کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 460بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے203ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ21ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے جانے والوں میں ایک انڈسٹریل،3زرعی ،19کمرشل اور439ڈومیسٹک کنکشنز تھے،تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو722375یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 37879488روپے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف جاری آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان تمام صارفین کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے ہیں

جبکہ ان سے ڈٹیکشن یونٹس بھی چارج کئے گئے ہیں۔ترجمان مطابق موضع ندھے بصیر پور میں زرعی صارف کو 10000یونٹس چوری کرنے پر 1000000روپے،ناظم پورہ شیخوپورہ روڈ پر کمرشل صارف کو9800یونٹس چوری کرنے پر70000روپے،گاوں ونڈالہ ناصر مریدکے میں زرعی صارف کو 13683یونٹس چوری کرنے پر 424203روپے اور ٹینکی والی گلی فیروز والا میں گھریلو صارف کو 4729یونٹس چوری کرنے پر 400000روپے جرمانہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیسکو ریجن میں اٹھارویں روز کے آپریشن کے دوران کل8216کنکشن چیک کئے گئے،7566کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے6253درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،کل499ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں سے اب تک17641120 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 694230600روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذات خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا اور بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے سہولت کار لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔