لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):لیسکو ریجن میں ہفتہ کی صبح موسلا دھار بارش کے باعث 100 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ۔ترجمان لیسکو کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو نے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں60فیڈرز جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ،قصور ،اوکاڑہ کے علاقے میں 40فیڈرز بندہو گئے جس سے شہریوں کو مشکلات میں اصافہ ہوگیا۔ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں بارش رک گئی وہاں 42فیڈرز پربجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ بند فیڈرز پر سیفٹی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولنگ جاری ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔