23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو ریجن نے شیخوپورہ میں بجلی نادہندگان سے ریکوری کیلئے محکمہ مال...

لیسکو ریجن نے شیخوپورہ میں بجلی نادہندگان سے ریکوری کیلئے محکمہ مال کی خدمات حاصل کرلیں

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):لیسکو ریجن کے اضلاع میں نادہندگان کے حوالے سے شیخوپورہ سرفہرست پایا گیا ، نادہندگان سے ریکوری کیلئے محکمہ مال کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ شیخوپورہ میں نادہندگان کی تعداد 2ہزار سے زائد ہے جبکہ شیخوپورہ سرکل کے ٹاپ ہنڈرڈ ڈیفالٹرز کے ایک ارب 8کروڑ 93لاکھ روپے واجب الادا ہیں ، نارتھ سرکل کے ڈیفالٹرز کے 66کروڑ 79لاکھ روپے، سینٹرل سرکل کے ڈیفالٹرز سے 15کروڑ53لاکھ روپے، سدرن سرکل کے ڈیفالٹرز کے ذمہ 24کروڑ 9لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔

اسی طرح شیخوپورہ کے بعد اوکاڑہ سرکل کے ٹاپ 100ڈیفالٹرز کے ذمہ 16کروڑ 41لاکھ 17ہزار روپے، قصور سرکل کے ٹاپ 100ڈیفالٹرز کے ذمہ 32 کروڑ 44لاکھ، ننکانہ سرکل کے ٹاپ 100ڈیفالٹرز کی طرف 17کروڑ 74لاکھ 53ہزار روپے واجب الادا ہیں جن کی وصولی کیلئے وفاق نے لیسکو حکام کو ہدایات دیدی ہیں ۔ اس ضمن میں اب لیسکو نے محکمہ مال کے تحصیلداروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں

- Advertisement -

جن کی معاونت لیسکو کے چار سینئر افسران کریں گے جس کے مطابق شیخوپورہ کیلئے تحصیلدار چوہدری محمد اسلم گجر، ننکانہ صاحب کیلئے تحصیلدار محمد اقبال رشید،قصور کیلئے نائب تحصیلدار مرزا زاہد بیگ اور اوکاڑہ کے تحصیلدار کو ایڈیشنل چارج دیدیا گیا ہے ، نائب تحصیلدار کی معاونت مینجر ای اینڈ ایس پی ایم یو انجینئر عباس علی کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390336

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں