لیسکو ریکوری مہم 280 روز مکمل ، 1 لاکھ 9 ہزار 272 نادہندگان سے 3 ارب 39 کروڑ روپے وصول کر لئے گئے ،ترجمان

76
LESCO

لاہور۔5اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی جاری ریکوری مہم کو 280 روز مکمل میں کرتے ہوئے 1 لاکھ 9 ہزار 272 نادہندگان سے 3 ارب 39 کروڑ روپے وصول کر لئے گئے ۔

ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں 15804 نادہندگان سے 492.04 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14420 نادہندگان سے 743.10 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں12664 نا دہندگان سے499.64 ملین اور ساتھ سرکل میں 6656 نادہندگان سے 187.86 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 9686 نادہندگان سے 279.29 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12749 نادہندگان سے 483.97 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں17031 نادہندگان سے 220.08 ملین جبکہ قصور سرکل میں 20262نا دہندگان سے 493.24 ملین کی ریکوری کی گئی۔