لیسکو سلطان پورہ سب ڈویژن نے قبضہ مافیہ تاڑا گجر گروپ کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا

67
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او سلطان پورہ محمد اعظم نے سٹاف کے ہمراہ رام گلی کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن تاڑا گجر کے پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی۔پلازہ میں 24فلیٹس تھے جن کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی فراہم کی جا رہی تھی

۔اس کے علاوہ ایک سروس اسٹیشن اور ایک آٹو سپیئر پارٹس ورکشاپ بھی ڈائریکٹ سپلائی سے چلائی جا رہی تھی اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ایس ڈی او محمد اعظم نے موقع پر کنکشن منقطع کئے اور ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آربھی درج کروائی۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 34800یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔