27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے الرٹ ہے،انجینئر محمد...

لیسکو سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے الرٹ ہے،انجینئر محمد رمضان بٹ

- Advertisement -

لاہور۔7مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں سی ای او لیسکو نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کی طرح رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی کی، جس پرپاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے ۔

انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں لیسکو کے فیلڈ سٹاف کو الرٹ کردیا گیا ہے جو کسی بھی طرح کے حالات میں اپنے فرائض انجام دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593813

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں