- Advertisement -
لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں صارفین کو بجلی بلوں اور دیگر معاملات میں درپیش مسائل کے فی الفور کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں اس حوالے سے خصوصی کچہریاں لگائی جارہی ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق میڈیا اور پینا فلیکسز کے ذریعے عوام کو اس بابت پیشگی اطلاع بھی دی جارہی ہے۔ تمام ایس ڈی اوز اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی سب ڈویثرنز میں کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنا رہے ہیں۔ ایس ایز اور ایکسیئن ان کچہریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کی کل1238شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1237شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516701
- Advertisement -