لیسکو قصور رورل سب ڈویژن کی کارروائی،10 نان رجسٹرڈ کنکشنز پکڑے گئے،ترجمان

122
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔23فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلا ف کارروائی جاری ہے۔ترجمان لاہو ر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق لیسکو نے اس سلسلہ میں قصور رورل سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے حاجی گگن گائوں کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن 10 نان رجسٹرڈ کنکشنز اور4رننگ رجسٹرڈ کنکشنز کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر تے پکڑا گیا۔ترجمان کے مطابق ایس ڈی او نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کر دئیے اور تاریں قبضہ میں لے لیں،مزید وہاں سے ایل ٹی سپین بھی اتار لیا گیا۔

ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروادی گئی ہے۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں یونٹس بھی چارج کئے جائیں گے۔