32.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںلیسکو لائن سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے حوالے سے ٹریننگ سیشنب

لیسکو لائن سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے حوالے سے ٹریننگ سیشنب

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں اتوار کے روز سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے Behavior Based Safety کے موضوع پر اہم ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق تربیتی پروگرام میں لیسکو کے سینٹرل اور سائوتھ سرکلز سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز نے شرکت کی۔ٹریننگ کے دوران ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ افشاں سعید نے شرکا کو Behavior Based Safety کے مختلف پہلوئوں پر لیکچردیئے۔

انہوں نے سیفٹی کلچر کی اہمیت اور انسانی رویے کو حادثات کی روک تھام میں مرکزی عنصر قرار دیا۔ٹریننگ میں ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو میں کام کے دوران پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لیے رویوں میں بہتری اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ٹریننگ کا مقصد لیسکو میں کام کرنے والے لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کمپنی میں پیش آنے والے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لانا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں