لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام نے چند روز سے جاری سنگل فیز میٹرز کی عدم دستیابی کا مسئلہ حل کرلیا ہے، سنگل فیز میٹرز سٹورز میں پہنچادیئے گئے ہیں جبکہ صارفین کو میٹرز بھی جاری کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔
سنگل فیز میٹرز کی دستیابی کے بعد صارفین کو درپیش بڑا مسئلہ حل ہوگیا ہے، لیسکو حکام کاکہنا ہے کہ محکمے کے پاس دیگر سامان کی پہلے ہی کوئی کمی نہیں تھی تاہم اب سنگل فیز میٹرز کی کمی کو بھی پورا کر لیا گیا ہے۔