لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری، اب تک مجموعی طور پر 322.90 ملین روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے،ترجمان

250
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے گیارہویں روز1015ڈیفالٹرز سے31.05ملین روپے کی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے101ڈیڈڈیفالٹرز سے3.68ملین اورایسٹرن سرکل میں 124 ڈیڈڈیفالٹرز سے5.50 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 105ڈیفالٹرزسے5.98ملین ساور ساتھ سرکل میں 34ڈیفالٹرز سے2.73 ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 70ڈیفالٹرزسے2.38ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 94ڈیفالٹرز سے2.50ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 183ڈیفالٹرز سے2.42ملین جبکہ قصور سرکل میں 304ڈیفالٹرزسے5.86ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران 10115 ڈیفالٹرز سے322.90 ملین روپے کی وصولی کی۔ ناردرن سرکل میں 1086 ڈیفالٹرز سے37.69ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1305ڈیڈڈیفالٹرز سے89.54 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 1226 ڈیفالٹرزسے46.89ملین اور ساتھ سرکل میں 718ڈیفالٹرز سے20.43ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 620ڈیفالٹرزسے15.54ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 979ڈیفالٹرز سے31.85ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1458ڈیفالٹرز سے20.96ملین جبکہ قصور سرکل میں 2723ڈیفالٹرزسے60.00ملین کی ریکوری کی گئی۔