لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں، مہم کے بارہویں روز763ڈیفالٹرز سے23.55ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے83ڈیڈڈیفالٹرز سے3.83ملین اورایسٹرن سرکل میں 105 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.37ملین کی ریکوری کی،
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 85ڈیفالٹرزسے3.84ملین اور ساتھ سرکل میں 46ڈیفالٹرز سے1.79ملین کی ریکوری کی،اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 57ڈیفالٹرزسے1.37ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 97ڈیفالٹرز سے2.19ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 128ڈیفالٹرز سے1.75ملین جبکہ قصور سرکل میں 162ڈیفالٹرزسے4.41ملین کی ریکوری کی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران10878ڈیفالٹرز سے346.45ملین روپے کی وصولی کی، نادرن سرکل میں 1169ڈیفالٹرز سے41.52ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1410ڈیڈڈیفالٹرز سے93.91ملین کی ریکوری کی گئی
جبکہ سینٹرل سرکل میں 1311ڈیفالٹرزسے50.73ملین اور سائوتھ سرکل میں 764ڈیفالٹرز سے22.22ملین کی ریکوری کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ ننکا نہ سرکل میں 677ڈیفالٹرزسے16.91ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 1076ڈیفالٹرز سے34.04ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں مجموعی طور پر 1586ڈیفالٹرز سے22.71ملین جبکہ قصور سرکل میں 2885 ڈیڈ ڈیفالٹرزسے64.41ملین کی ریکوری کی گئی۔