لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،مجموعی طور پر413.33 ملین روپے کی ریکوری کرلی گئی

226
LESCO

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔مہم کے چودہویں روز1238 ڈیفالٹرز سے57.86 ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے147ڈیڈڈیفالٹرز سے5.07ملین اورایسٹرن سرکل میں 90 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.16 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹو نے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 154ڈیفالٹرزسے6.93 ملین اور ساتھ سرکل میں 104ڈیفالٹرز سے4.97 ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 193 ڈیفالٹرز سے3.41 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 109ڈیفالٹرز سے24.32 ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 218 ڈیفالٹرز سے4.11 ملین جبکہ قصور سرکل میں 233 ڈیفالٹرزسے4.89 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے،ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران12404 ڈیفالٹرز سے413.33 ملین روپے کی وصولی کی۔

نادرن سرکل میں 1349ڈیفالٹرز سے47.52 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1550ڈیڈڈیفالٹرز سے 100.97 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 1519ڈیفالٹرزسے59.95ملین اور ساتھ سرکل میں 868ڈیفالٹرز سے27.19 ملین کی ریکوری کی گئی۔ننکا نہ سرکل میں 906 ڈیفالٹرزسے21.15 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 1201ڈیفالٹرز سے58.66 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1847ڈیفالٹرز سے27.02 ملین جبکہ قصور سرکل میں 3164ڈیفالٹرزسے70.87ملین کی ریکوری کی گئی۔