لیسکو نادہندگان سے 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی، ترجمان

لیسکو نادہندگان سے 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی، ترجمان

104
LESCO

لاہور۔17اگست (اے پی پی):ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق نادرن سرکل میں 15949 نادہندگان سے 502.61 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14562نادہندگان سے 748.43 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں12812 نا دہندگان سے 509.53 ملین اور ساوتھ سرکل میں 6868 نادہندگان سے 199.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9847 نادہندگان سے 283.46 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں12914 نادہندگان سے 490.57 ملین کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 17208 نادہندگان سے 223.34 ملین جبکہ قصور سرکل میں 20454نا دہندگان سے 498.08 ملین کی ریکوری کی گئی۔