لیسکو نادہندگان سے 7.99 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی،ترجمان

84
LESCO

لاہور۔5اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 194 ویں روز 274 نا دہندگان سے7.99 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی12 نادہندگان سے 1.00 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 68 نادہندگان سے 1.37 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 42 نادہندگان سے 0.85 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی18 ڈیفالٹرز سے 0.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی18 نادہندگان سے 0.40 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی45نادہندگان سے 2.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 32 نادہندگان سے 0.50 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی39 نادہندگان سے 0.89 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 194 روز سے جاری مہم کے دوران 97737 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14233 نادہندگان سے 415.55 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 12467 نادہندگان سے 661.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 10978 نا دہندگان سے 375.41 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5710 نادہندگان سے 157.57 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 8467نادہندگان سے 229.14 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11255 نادہندگان سے 415.77 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 15783 نادہندگان سے 181.27 ملین جبکہ قصور سرکل میں 18844 نا دہندگان سے 388.65 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔