لاہور۔21نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔69 روز سے جاری مہم کے دوران41781 ڈیفالٹرز سے1ارب30کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 5354نا دہندگان سے165.48ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 5349 نا دہندگان سے307.37 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 5112نا دہندگان سے185.60ملین اور ساتھ سرکل میں 2074نا دہندگان سے68.75 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3941نا دہندگان سے87.93ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4888نا دہندگان سے189.24ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 6137نا دہندگان سے82.30 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8926 نا دہندگان سے215.20 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے69 ویں روز635نا دہندگان سے1کروڑ90لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 88نا دہندگان سے3.39ملین اور ایسٹرن سرکل میں 71نا دہندگان سے4.87ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 59نا دہندگان سے2.09 ملین اور ساتھ سرکل میں 26نا دہندگان سے0.56ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 67نا دہندگان سے0.91 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 80نا دہندگان سے3.18ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 124نا دہندگان سے1.47ملین جبکہ قصور سرکل میں 120نا دہندگان سے2.87 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔