لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران مزید34ملزمان کو گرفتار کر لیا،ترجمان

112
Electricity thieves
Electricity thieves

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 577ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے175ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ34کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16کمرشل3 زرعی،1انڈسٹریل اور557ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ16ہزار70یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2 کروڑ91ہزار934روپے ہے۔