29.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو نے مزید236نادہندگان سے58لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی، ترجمان

لیسکو نے مزید236نادہندگان سے58لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی، ترجمان

لیسکو نے مزید236نادہندگان سے58لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی، ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی نادہندگان سے ریکوری مہم کے دوران مزید236نادہندگان سے58لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 40نادہندگان سے9لاکھ سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 28نادہندگان سے4لاکھ روپے سے زائدکی ،سینٹرل سرکل میں 34نا دہندگان سے13لاکھ روپے سے زائد، سدرن سرکل میں 15نادہندگان سے 11لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ننکانہ سرکل میں 27نادہندگان سے3لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 44نادہندگان سے5لاکھ روپے ،اوکاڑہ سرکل میں 15نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 33نا دہندگان سے7لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508148

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں