لیسکو نے ڈسٹرکٹ کرائسسز مینجمنٹ سیل کے لیے فوکل پرسن نامزد کردیا

132
LESCO

لاہور۔27جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز کے دوران لاہور ریجن میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کی جانب سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ترجمان لیسکو کے مطابق شدید موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ لیول پر خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جس میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر لیسکو کے ایکسیئن محمد اشفاق ملک (03704993020)لیسکو کے فوکل پرسن ہوں گے۔محمد اشفاق ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں معلومات اکھٹی کریں گے اور لیسکو کی جانب سے کی جانےو الی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں گے۔

دوسری جانب چیف انجینئرآپریشنز کی جانب سے تمام ایس ایز،ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ غیر معمولی موسمی صورتحال میں اپنے اپنے علاقوں میں موجود تنصیبات کا جائزہ لیتے رہیں،ریزیڈنٹ انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن لائنز گرڈ سٹیشنز میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ ایکسیئن آپریشنز اور ایس ڈی اوز دفاتر میں ٹرالیز اور دیگر گاڑیوں کو آپریشنل حالت میں رکھیں جبکہ ایس ایز آپریشنز دفاتر میں تمام تر ضروری سامان بشمول پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی دستیابی ممکن بنائیں تاکہ ناگہانی صورتحال میں سٹور ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ نہ کرنا پڑے۔اسی طرح تمام ٹیکنیکل اور لائن سٹاف ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم ٹائم میں اپنے متعلقہ افسران کو رپورٹ کریں۔چیف انجینئرآپریشنز کا کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف ایکٹیویٹی کے حوالے سے تمام ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔چیف انجینئر او اینڈ ایم نے اپنے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موبائل فون نمبرز 24گھنٹے آن رکھیں تاکہ کوآرڈینیشن کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔