21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریجن بھر سے 612 بجلی چور...

لیسکو نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریجن بھر سے 612 بجلی چور گرفتار کر لئے ،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 612ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے244 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ54کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل، 18 کمرشل،10 زرعی اور583 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو5لاکھ35ہزار265 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ90 لاکھ16 ہزار628 روپے ہے۔ ترجمان کےمطابق انسداد بجلی چوری مہم کو376روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ37ہزار178ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ29 ہزار116 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار306 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

بجلی چوروں کو اب تک14 کروڑ87 لاکھ 33 ہزار534 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب36 کروڑ71 لاکھ69 ہزار561 روپے ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510897

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں