لیسکو نے 2221میں سے 1933فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ، ترجمان

112

لاہور۔16نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 2221میں سے 1933فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ۔ ترجمان کے مطابق چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے فیڈرز کی نئی کیٹیگریز جاری کردی ہیں، نئی فہرست کے مطابق صفر سے 10فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری ون میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد1601ہے، 10سے 20فیصد لائن لاسز والے فیڈر ز کو کیٹیگری ٹو میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 332ہے،

ان دونوں کیٹیگریز میں شامل فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، 20سے 30فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری تھری میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 145ہے، کیٹیگری تھری کے فیڈرز پر 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 30سے 40فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری فور میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 83ہے، ان فیڈرز پر چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 40سے 60فیصد لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری فائیو میں شامل کی گیا ہے جن کی تعداد 28ہے،

ان فیڈرز پر 5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، 60سے 80فیصد لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری سِکس میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد26ہے، ان فیڈرز پر چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق 80فیصدسے زئد لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری سیون میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 6ہے اور ان فیڈرز پر 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔