لیسکو نے 293 نادہندگان سے60لاکھ95ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔ ترجمان

86

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایک روز کے دوران293 نادہندگان سے60لاکھ95ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 38 نادہندگان سے10لاکھ8ہزارسے زائد، ایسٹرن سرکل میں 27نادہندہ سے55ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 52نا دہندگان سے20 لاکھ56ہزار روپے، سدرن سرکل میں 31نادہندگان سے67ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 30 نادہندگان سے31ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 39 نادہندگان سے72ہزار روپے کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 52نادہندگان سے65ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 24 نا دہندگان سے42ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔