لیسکو ٹیم کی کارروائی، فرنس مل میں بجلی کی بڑی چوری پکڑلی،25 کروڑ جرمانہ عائد

92
LESCO

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرکسپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بجلی چوروں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان کے مطابق لیسکو چیف کی زیر قیادت ایکسیئن شالیمار شہزاد چھٹہ نے واہگہ روڈ سب ڈویژن کی حدود میں فرنس مل میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی، ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی چوری کر رہے تھے۔

لیسکو ٹیم نے چوری میں استعمال ہونےوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں35 لاکھ یونٹ چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 25 کروڑ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے شالیمار ڈویژن کی حدود میں لیسکو تاریخ کی تین سب سے بڑی چوریاں پکڑی گئی ہیں، ملزمان کو مجموعی طور پر 2 کروڑ 65 لاکھ یونٹ چارج کیے گئے جن کی مالیت ایک ارب 50 کروڑ روپے ہے۔