لیسکو چیف کا نادرن سرکل کے دیہاتی علاقوں کا دورہ،ترجمان لیسکو

176
LESCO

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات کے مطابق لیسکو ریجن میں نادہندگان سے ریکوری کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز جاری ہیں۔اسی سلسلے میں لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر نے بذاتِ خود نادرن سرکل کے دیہاتی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

ایس ای نادرن سرکل نثار سرور نے لیسکو چیف کو مختلف علاقوں کا دورہ کروایا۔متعدد جگہ پر لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر نے ہدایت کی کہ ان علاقوں میں آپریشن تیز کئے جائیں اور تمام بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر کے ان پر جرمانے عائد کئے جائیں۔

واضح رہے کہ لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلینس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔