لیسکو چیف کی زیرصدارت اجلاس،بجلی بلوں کی تقسیم کو بہتر بنانے کے اقدامات پر غورکیا گیا

110

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی کے بلوں کی تقسیم کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر شاہد حیدر نے کہا کہ بجلی کے بلوں کو صارفین تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، بجلی بلوں کی تقسیم بہترہونے سے صارفین کی مشکلات آسان ہوں گی جبکہ ریکوری میں بھی بہتری آئے گی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے تمام ڈی سی ایمز اور ریونیو آفیسرز کو خصوصی ہدایات بھی کی گئیں۔

اجلاس میں سی ایف او بشری عمران، ڈی جی ایڈمن نعمان غفور، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن رائے محمد اصغر، چیف انجینئر آپریشنز (او اینڈ ایم) عباس علی،چیف انجینئرپی ایم یوشعیب عاصم،، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود،چیف انجینئر پی آئی یواعجاز بھٹی، چیف لا آفیسر بدر یاسین،ڈائریکٹر اینٹی تھفٹ احمد شہزاد چغتائی، ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اصغر اورڈائریکٹر کمرشل ندیم طاہراور ڈائریکٹر ریکوری نے شرکت کی۔