لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں میٹریل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات پر غور کیا گیا۔کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ہدایت کی کہ میٹریل کی عدم دستیابی کی صورت میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے،خاص طور پر میٹرز اور ٹرانسفارمرز کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
لیسکو چیف کی جانب سے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ 11سے دوپہر 1بجے تک دفاتر میں موجود رہیں اور عوامی مسائل سن کر ان کا فوری ازالہ کریں،اس دوران چیف ایگزیگٹو افسر سمیت دیگر اعلی حکام اچانک دورہ کرکے کاکردگی کا جائزہ لیں گے۔اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی،چیف فنانس آفیسر بشری عمران،ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی، چیف انجینئرٹی اینڈ جی ظفر ا قبال،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود،چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی، چیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب،ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خان موجود تھے۔