لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،مزید601ملزمان کے خلاف کارروائی

141
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید601ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 202ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے40کو گرفتار کرلیا گیا،

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 578ڈومیسٹک،13کمرشل اور10زرعی کنکشنز تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو472688 یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2 کروڑ10 لاکھ60 ہزار357 روپے ہے۔