لیسکو کابجلی چوروں کےخلاف آپریشن ، 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

95

لاہور۔18اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو )کابجلی چوروں کےخلاف آپریشن میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 435 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔

لیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں،اس سلسلہ میں دن کے ساتھ ساتھ رات کو بھی چیکنگ آپریشنز جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 435 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،127 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو جرمانے کے طور پر4 لاکھ 30 ہزار 382 یونٹس بھی چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 1 کروڑ 22 لاکھ 49 ہزار 191 روپے ہے۔