لاہور۔28جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 133 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 508ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 133 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 21 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل، 1زرعی، 11 انڈسٹریل اور459 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ 5 ہزار 2 سو62 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ40 لاکھ 82 ہزار 3 سو65 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ قلعہ گجر سنگھ میں ملزم کو 2650 یونٹس، مصطفی آباد میں ملزم کو 3971 یونٹس، نیو انار کلی میں ملزم کو 4098 یونٹس، کوٹ رادھا کشن میں ملزم کو 8654 یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔
ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 302 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 1 لاکھ 8 ہزار 9 سو 52 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،92 ہزار2سو41 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 34 ہزار6 سو 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ14 لاکھ 98 ہزار4 سو87 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب34 کروڑ 86 لاکھ 51 ہزار 4 سو 84 روپے ہے