لیسکو کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،30ملزمان گرفتار

126
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران527ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جس میں سے30ملزمان کو گرفتار کر کے163 خلاف مقدمات درج کئے گئے ، پکڑے گئے کنکشنز میں 506گھریلو،19کمرشل ، 1 زرعی اور1انڈسٹریل کنکشن شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 3لاکھ34ہزار725یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت1کروڑ49 لاکھ11ہزار521روپے ہے۔