لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن انیسویں روز بھی جاری ،14 کو گرفتارکر لیا گیا، ترجمان

223
بجلی چوروں

لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن انیسویں روز بھی جاری رہا۔لیسکو ترجمان کے مطابق انیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکلز میں359کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،358 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے178ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں

جبکہ14ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں زرعی 1،کمرشل20اور338ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو570408(پانچ لاکھ ستر ہزار چار سو آٹھ) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 28804655(دو کڑوراٹھاسی لاکھ چار ہزار چھ سو پچپن)روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈیٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے تفصیل کے آرکیڈ روڈ اچھرہ میں گھریلو صارف کو 6،482یونٹس (300،000روپے)، ناتھہ بلڈنگ نیو شاد باغ میں گھریلو صارف کو5،500 یونٹس(287،369.)روپے، رسول پورہ کے علاقے میں گھریلو صارف کو 4365یونٹس، (256،720روپے)، اسلامیہ کالونی کے علاقے میں گھریلو صارف کو 3800یونٹس، (256000روپے)اور فیروز پور روڈ اچھرہ کے علاقے میں گھریلو صارف 4273یونٹس اور (250،000 روپے ) کی رقم چارج کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں انیس روز کے آپریشن کے دوران کل8588کنکشن چیک کئے گئے،7935کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے6604درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،کل550ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بجلی چوروں کو اب تک18،216،296(ایک کڑوربیاسی لاکھ سولہ ہزار دو سو چھیانوے)یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (802،462،002) اسی کڑوڑ چوبیس لا کھ باسٹھ ہزار دو روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔