لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو )میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن بارویں روز بھی جاری رہا۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں بارویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 396 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔392 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے179ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،جبکہ20ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے،
پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل18، زرعی 4اور374ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو866,732 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 34,184,707 (تین کڑوراکتالیس لاکھ چوراسی ہزار سات سو سات)روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔
ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ترجمان کے مطابق کنگن پور میںزرعی کنکشن کو17,857یونٹس (625,000)روپے،چک گنڈا سنگھ حجرہ دیپالپور میں زرعی کنکشن کو25,000 یونٹس(550,000)روپے،ہیر کھڈیاں قصور میں زرعی کنکشن کو پکڑے جانے پر101,55 یونٹس(355,450)روپے,اچھرہ موڑ میں کمرشل کنکشن کو4,570یونٹس،(350,000)روپے،چونگی امرسدھو میں کمرشل کنکشن کو 4,647یونٹس(255,585) روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ لیسکو ریجن میں بارہ روز کے آپریشن کے دوران کل4990کنکشن چیک کئے گئے،4353کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے3129درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔کل267ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک10,789,184یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (455,672,306)پینتالیس کڑورچھپن لا کھ بہتر ہزارتین سو چھے روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔
لیسکو چیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔