لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹر سپلائی کمپنی (لیکو ) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لیسکو میں تئیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 479کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 478بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے307 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ79 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل21، زرعی 1اور457 ڈومیسٹک تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو(787873 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 36714773 روپے )ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔فین روڈ کے علاقے میں 1550 یونٹس (800,000)روپے، راوی روڈ کریم پارک میں 9647 یونٹس(578،820)روپے،
سیدن شاہ کالونی اپر مال میں 8780 یونٹس 550،000 روپے اور وزیر علی روڈ بستی سیدن شاہ کے علاقے میں میں کنکشن کو5208 یونٹس، (370،000روپے) کی رقم چارج کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق لیسکو ریجن میں تئیس روز کے آپریشن کے دوران کل9900 کنکشن چیک کئے گئے،9786کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے8651 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔کل2251ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک21,578,287 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 958,474,995 روپے ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔