لاہور۔31جنوری (اے پی پی):ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 407ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 407 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،406 بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 170 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 6افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل،2 زرعی اور392 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو319132 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت10924790 روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔
پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو299580 روپے،ریس کورس کے علاقے میں کنکشن کو190000، نولکھا کے علاقے میں ملزم کو150000 اورشادمان میں ملزم کو150000 روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو144روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل49730 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے49269 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،46292 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17424 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔
بجلی چوروں کو اب تک69811699 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2705989526(روپے ہے۔ لیسکو چیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔