لیسکو کا بجلی چوروں کےخلاف آپریشن جاری،26ملزمان گرفتار

160
LESCO

لاہور۔6اگست (اے پی پی):لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 26ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 485ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے124 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ26کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9 کمرشل،12زرعی اور462 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ59ہزار122 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ23لاکھ19 ہزار383 روپے ہے۔

ترجمان کےمطابق انسداد بجلی چوری مہم کو311روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ12ہزار161ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،94ہزار14 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر35 ہزار555 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ42لاکھ 76 ہزار846 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب45کروڑ4لاکھ38ہزار322روپے ہے۔