- Advertisement -
لاہور۔7مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 51ہزار130ملزمان گرفتار کر لیے ۔ترجمان کے مطابق لیسکو حکام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں اب تک ایک لاکھ98ہزار 637مقامات پر بجلی کی چوری پکڑی گئی۔
کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ81ہزار246ملزمان کے خلاف مقدمات درج اور 51ہزار130ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں ملوث ملزمان کوڈٹیکشن بل کی مد میں 19کروڑ95لاکھ40ہزار756یونٹس بھی چارج کیے گئے جن کی مالیت 7ارب71کروڑ60لاکھ96ہزار331روپے ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569990
- Advertisement -