لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 43149ملزمان گرفتار

91
LESCO

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک43149ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے،انسداد بجلی چوری مہم کو400روز مکمل ہوگئے ہیں،

اس دوران کل1 لاکھ49ہزار275ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ39ہزار822ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر43ہزار149ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو ابتک15کروڑ99لاکھ39ہزار354یونٹس ڈٹیکشن بل چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب89کروڑ61ہزار28روپے ہے۔