لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،مزید 35ملزمان گرفتار

99
LESCO

لاہور۔26جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 503 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،جن میں سے175 کے خلاف مقدمات درج اور 35 کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں2 کمرشل،2 زرعی اور499 ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4 لاکھ 56 ہزار835 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ 58 لاکھ20 ہزار27 روپے ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔انسداد بجلی چوری مہم کو271 روز مکمل ہوگئے ہیں،اس دوران کل96 ہزار457 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،85 ہزار 257 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر33 ہزار870 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔بجلی چوروں کو اب تک10کروڑ 90 لاکھ 604 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3 ارب 92 کروڑ35 لاکھ67 ہزار638 روپے ہے۔