لاہور۔15اگست (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم318 روز سے جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس دوران ایک لاکھ15ہزار493 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 95 ہزار951 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے37 ہزار280 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
بجلی چوروں کو اب تک 12کروڑ 73 لاکھ64 ہزار178 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4 ارب57 کروڑ21 لاکھ50 ہزار88 روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔